Aaj News

بدھ, دسمبر 04, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

'یہ ٹویٹ پڑھنے کے بعد ارتغرل کا انتقال ہوگیا'

پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما حنا پرویز بٹ نے آج ایک ٹویٹ میں مریم نواز کو ارتغرل جیسی خوبیوں کا مالک قرار دیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے اس ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ 'یہ ٹویٹ پڑھنے کے بعد ارتغرل کا انتقال ہوگیا'۔

اپنی ٹویٹ میں حنا پرویز بٹ نے لکھا تھا کہ ارتغرل ڈرامہ دیکھ کر مجھے خیال آیا کہ مریم نواز صاحبہ بھی انہی خوبیوں کی مالک ہیں۔ "اپنے خدا پر مضبوط ایمان، حوصلہ، بہادری، بدترین حالات میں بھی ہمت نہ ہارنا، اچھے اور برے لوگوں کی پہچان، سب لوگوں کی مخالفت کے باوجود اپنے مقصد پر کھڑے رہنا"۔

عامر لیاقت نے حنا پرویز بٹ کی ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ 'یہ ٹویٹ پڑھنے کے بعد ارتغرل کا انتقال ہوگیا'۔

اس کے علاوہ دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی حنا پرویز بٹ کے اس ٹویٹ پر اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

ہلکا ہلک نامی ٹویٹرصارف نے لکھا کہ 'یہ ٹویٹ مریم نے اپنی اس غلام کے اکاؤنٹ سے خود کی ہے۔نہ تو ارطغرل نے کیلیبری ایجاد کیا، نہ جعلی ٹرسٹ ڈیڈ بنوائ، نہ میڈیکل کالج سے سیلف فائنانس کی سیٹ پر باہر ہوا، نہ قطریوں سے تعلق، نہ ہی وہ جھوٹا اور مکار، نہ ہی وہ کبھی گیرج گیا۔۔وہ کائ قبیلہ مریم کھائ قبیلہ پھر کیسی مماثلت'؟

آصف علی نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ 'یہ سارے پاگل ن لیگ نے بھرتی کئے ہوئے ہیں'؟

ابینا سید نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'قسم سے آنٹی دن بنادیا آپ نے تو' ساتھ ہی انہوں نے ہنستی ہوئی لڑکی کی ویڈیو بھی ٹویٹ میں شیئر کی۔

وقاص خان نامی سارف نے لکھا کہ 'ڈیل کرنا، چوری کرنا، عدلیہ کو دھوکہ دینا، کلیبری فونٹ ایجاد سے پہلے استعمال میں لانا، اداروں کے خلاف میڈیا سیل کے ذریعے کردار کشی کرنا، صحافی حضرات کو خریدنا لوگوں کی کردار کشی کرنا، ملک کے خلاف انڈیا کا ساتھ دینا۔ یہ سب خوبیاں ہیں مریم صفدر میں اور بھی بہت سی خوبیاں ہیں'۔

پاکستان ہماری جان نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ 'چلیں عمران خان کے کہنے پر آپ نے ڈرامہ بھی دیکھ لیا، تبدیلی اتنی ہی کافی ہے'۔

اسد صدیقی نامی صارف نے لکھا کہ 'شرم تو نہیں آتی کہاں ترکی کہاں قطر'۔